ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں گھر کے ملازموں نے کیا 29 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف 

اڈپی میں گھر کے ملازموں نے کیا 29 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف 

Sun, 10 Sep 2023 11:35:52    S.O. News Service

اڈپی ،10 / ستمبر (ایس او نیوز) شیولّی گاوں کے ودیا رتنا نگر میں واقع  گھر میں ملازمت کرنے والی ایک جوڑی نے زیورات، نقدی اور زمین کے دستاویزات پر ہاتھ صاف کردیا جن کی مجموعی مالیت کا اندازہ 29 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ 
    
منی پال پولیس اسٹیشن میں رکشا نامی خاتون کی طرف سے درج کی گئی شکایت کے مطابق راجو اور گیتا نامی گھریلو ملازمین گھر کی الماری میں موجود مذکورہ بالا زیورات اور زمین کے دستاویزات پر ہاتھ صاف کرکے غائب ہوگئے ہیں ۔ 
    
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرنے کے بعد مفرور ملازمین کی تلاش شروع کی ہے ۔ 


Share: